باچا خان ایئرپورٹ پہنچنے والی دو پروازوں کے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، مسافر دبئی اور ابوظبی سے آج صبح پہنچے ہیں۔
کورونامثبت والے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا، ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ کیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ایئرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔