• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازیں انتہائی کم رہ گئیں

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی طرف سے کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن میں 80 فیصد کمی کے اثرات سامنے آنے لگے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازیں انتہائی کم رہ گئیں، بیرون ملک سے کراچی آنے والی یومیہ پروازیں صرف 4 رہ گئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر آج دبئی سے ایک پرواز 242 مسافر، بیجنگ سے چائنا ایئر کی پرواز 150 مسافر لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچی۔

ترکش ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے 143 مسافر کراچی آئے جبکہ اتحاد ایئرلائن کی پرواز سے 113 مسافر ابو ظہبی سے کراچی پہنچے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام مسافروں کے ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر روانہ کیا گیا۔

تازہ ترین