وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، کوئی ڈر نہیں،سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں شیخ رشید نے کہا کہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، ہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے، پنجاب حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت اقدامات کیے ، پنجاب کو ایک ٹیم ورک کے طور پر چلارہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں رواداری،برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں، نفاق کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔