گلگت شہر میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ خالد خورشید نے بدھ کی رات ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بعض عناصر نے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پارلیمانی امن کمیٹی کی کوششوں کے نتیجے میں امن وامان اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔