اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور انہیں علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی حکومتی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے ،جسٹس اعجاز الا حسن کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ منگل25 مئی کو کیس کی سماعت کریگا،اس حوالے سے متعلقہ آفس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔