• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ غفلت پر راولپنڈی پولیس کے دوسب انسپکٹر جبری ریٹائر

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) کھلی کچہری میں شہری کی شکایت اورمحکمانہ غفلت برتنے پر 2سب انسپکٹروں کو جبری ریٹائر،جبکہ بد عنوانی کی شکایات پر 2اے ایس آئیز کو چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری کاحکم دے دیاگیا۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کاانعقاد کیا اور38 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی۔کھلی کچہری میں شہری کی شکایت پرتھانہ رتہ امرال میں تعینات سب انسپکٹر امیرحسین اورپولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹراعجاز محمود کومحکمانہ غفلت برتنے پرجبری ریٹائر کردیا گیا ، دونوں سب انسپکٹرز کو انکوائری کے دوران الزامات درست ثابت ہونے پر جبری ریٹائر کیاگیا،جبکہ بدعنوانی کی شکایات پر تھانہ کلرسیداں میں تعینات اے ایس آئی سخاوت حسین اورتھانہ وارث خان میں تعینات شہزاد حسین اے ایس آئی کو چارج شیٹ جاری کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین