• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیفتھور بورنسن نے باکسنگ میچ کے لئے50 کلو وزن کم کرلیا

امریکی ٹی وی سیریز’گیم آف تھرونز‘ کے آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار و پروفیشنل دیڈلفٹر اور باسکٹ بال کے ماہر کھلاڑی ہیفتھور جولیس بورنسن نے اپنے ڈیبیو باکسنگ میچ کے لئے 50 کلو وزن کم کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ہیفتھور بورنسن کا مقابلہ ستمبر میں برطانوی باکسر سے ہوگا۔اس فائٹ کو کافی اہمیت بھی دی جارہی ہے۔

ہیفتھور بورنسن نے انسٹاگرام پر اپنی پرانی اور نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 205 کلوگرام سے 155کلوگرام پر وزن آگیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے وزن میں کمی سے متعلق ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔


ویڈیو میں32سالہ ہیفتھور بورنسن کا کہنا ہے کہ میں اس وقت خود سے بہت خوش ہوں،جب میں نے یہ سفر شروع کیا تو میرا وزن 205کلو تھا جوکہ اب کم ہوگیا ہے۔میں بہت اچھا اور خود کو صحت مند محسوس کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ ہیفتھور بورنسن کا شمار دنیا کے طاقت ور ترین انسانوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے دنیا کا سب سے مضبوط انسان ہونے کا مقابلہ 2018 میں جیتا تھا جبکہ وہ آئس لینڈ کے مضبوط ترین انسان ہونے کا مقابلہ بھی لگاتار10سال تک جیت چکے ہیں جس کے بعد وہ مقابلے سے گزشتہ سال ریٹائر ہوگئے تھے۔

تازہ ترین