• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن:JUI نظریاتی کے نائب امیر دھماکے میں شدید زخمی


چمن کےبوغرہ چوک مرغی بازار میں جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں مولانا عبدالقادر لونی شدید زخمی ہوئے ہیں انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکاجے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو پہنچ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین