سرگودھا(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شریف کے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کی افواہ پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ دوپہر کے وقت سخت گرمی میں ہسپتال کے ڈاکٹر و ں و دیگر عملے کی حاضر ی بھی 100 فیصد ہو گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیا ز ی خو د ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے اور صفائی ستھر ائی کا جا ئز ہ لیا۔ڈاکٹر ز اور انتظامیہ تین گھنٹے تک وزیر اعلیٰ کا انتظا ر کر تے رہے۔ڈاکٹر و ں اور ہسپتال کے عملہ کا مریضو ں اور ان کے لواحقین کے ساتھ با اخلا ق رویہ باعث حیر ت بن گیا ۔