خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں کورونا سے متاثرہ 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ پشاور کے تینوں اسپتالوں میں کورونا کے مجموعی طور پر 422 مریض زیرعلاج ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 133 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 204 بیڈز مختص ہیں، جبکہ ایچ ایم سی میں کورونا مریضوں کے لئے مختص 71 بیڈز خالی ہیں۔
حکام کے مطابق 23 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اسپتال میں 38 وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 211 کورونا مریض زیر علاج ہیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے 517 بیڈز مختص ہیں۔
حکام کے مطابق کورونا مریضوں کے لئے مختص 306 بیڈز خالی ہیں 30 وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں، 21 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
اسپتال حکام کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے 78 مریض زیر علاج ہیں اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔
اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 25 وینٹی لیٹرز مختص ہیں جن پر 20 مریض زیر علاج ہیں۔