• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت سے متعلق حکومتی اعداد و شمار قابل یقین نہیں، محمد زبیر


سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت سے متعلق حکومتی اعداد و شمار قابل یقین نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے وسط میں معیشت کا حجم 315 بلین امریکی ڈالر تھا جو پی ٹی آئی کی 3 سالہ ناقص کارکردگی سے 296 ارب رہ گیا ہے۔

ن لیگی قیادت کے ترجمان نے مزید کہا کہ 2018ء کے وسط میں فی کس آمدن 1 ہزار 650 ڈالر تھی جو کم ہوکر اب 1 ہزار 543 ڈالر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین