وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ملکی معیشت 4 فیصد پر ترقی کررہی ہے۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر موجود ملکی معیشت ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث آج کورونا وائرس کے باوجود ملکی معیشت 4 فیصد پر ترقی کررہی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اپریل تا جولائی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس1بلین ڈالر، ایکسپورٹ میں 13 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپریل تا جولائی زرمبادلہ ذخائر 23 بلین ڈالر اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک بلین ڈالر ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اپریل تاجولائی ترسیلات زر ریکارڈ 24 بلین ڈالر، یورو بانڈز 2 اعشاریہ 5 بلین ڈالررہا۔