لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے والد لندن میں محفوظ محسوس نہیں کررہے تو انہیں فوراً واپس آنا چاہیے، یہاں جیل میں انھیں مکمل سیکیورٹی ملے گی، انہوں نے لکھا کہ اللہ محفوظ رکھے، حیرانی کی بات ہے کہ وہ خود لندن گئے اور واپس آنے کو تیار نہیں، اب وہاں پر ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری آپ اپنے سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں۔