• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کمشنر راولپنڈی کی نندی پور پراجیکٹ میں تعیناتی سےمتعلق معلومات طلب

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد محمود کی ایم ڈی تعیناتی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے پاور ڈویژن سے رابطہ کیا ہے اورکہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کی تعیناتی اور عہدے سے ہٹانے کی تمام دستاویزات فراہم کی جائیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران نےپاور ڈویژن کے متعلقہ سیکشن میں تعینات حکام سے رابطہ کیا ہے، یہ پوچھا جا رہا ہے کہ محمد محمود کو کس کی سفارش پر ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا۔، ذ رائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں بطور ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا، نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت بڑھ گئی تھی اور بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین