ملتان سے گرفتار ہونے والے سابق پولیس اہلکار اور گینگ وار کارندے جاوید عرف جیدا سے تفتیش مکمل کرلی گئی ۔ملزم نے دو پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جاوید عرف جیدا کو دو ماہ قبل بہنوئی کے قتل کے الزام میں ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا جسے کراچی منتقل کرکے تفتیش بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ جیدا سابق پولیس اہلکار بھی ہے۔
جاوید عرف جیدا نے دو پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد کے قتل سمیت گینگ وار کے کئی کارندوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ملزم کا ایک بیٹا بھی قتل کے الزام میں پہلے ہی گرفتار ہے جبکہ دوسرا بیٹا مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔ملزم چند ماہ قبل کراچی سے ملتان فرار ہو گیا تھا۔