• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے بدھ کو خطاب کریں گے

برسلز (حافظ انیب راشد) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے خطاب کریں گے۔یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ تبادلہ خیال 26 مئی بروز بدھ کو ہوگا۔ اس اجلاس میں وزیر خارجہ آن لائن شریک ہونگے۔ اجلاس میں فارن افئیرز کمیٹی کے علاوہ یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹی آن ڈویلپمنٹ اور ڈیلیگیشن فار ریلیشنز ود افغانستان کے ارکان بھی شریک ہونگے۔ اس اجلاس میں دونوں فریقین کے درمیان ریجنل اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے علاوہ ممبران کا موقف بھی سنیں گے۔

تازہ ترین