پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم نوازشریف کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خطاب سے لگ رہا تھا کہ حکومت دباؤ میں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اس پرخوشی ہوئی لیکن وزیراعظم کےدورےپربنوں میں اسکول بند کرائے گئے جومناسب نہیں تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، آج ٹی او آرز پر میٹنگ ہورہی ہے اور جلد اس نکتہ پر پہنچ جائیں گے جہاں تمام جماعتوں کا اتفاق ہو۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عالم ہیں ،اس لیےان کا احترام کرتے ہیں۔