اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا لاہور ہائیکورٹ سے پٹیشن واپس لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلیک لسٹ کے بارے میں ان کی قانونی دلیل غلط تھی ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غلط بہانہ سے پاکستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، قانونی معاونت کے لیے وکلاءکی آفر اب بھی موجود ہے۔