لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ کیا، جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا- چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی اور سی ای او علی معظم سیدکی ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی-صوبائی وزیر نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیزکرنے اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی-