• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کئی علاقوں میں اب بھی بجلی کی بندش کی شکایات


کراچی میں کل دوپہر 2 بجے سے جاری بجلی کے بحران پر تقریباً 14 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، شہر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی۔

کئی علاقوں سے اب بھی شہریوں کی جانب سے بجلی کی بندش کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے۔

کراچی کے علاقوں بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، اورنگی ٹاؤن، شانتی نگر، کورنگی، ملیر، شمسی سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی کے علاوہ لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی تاحال بجلی غائب ہے۔

اے بی سینیا لائن میں ٹرانسفارمر میں خرابی کے باعث بجلی بحال نہ ہو سکی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر 2 بجے 220 کے وی کے ایکسٹرا ہائی ٹینشن نیٹ ورک میں خرابی ہوئی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خرابی کے باعث شہر بھر میں بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا، تاہم ایک گھنٹے کے اندر نیشنل گرڈ کے ساتھ کنکشن کو بحال کر لیا گیا تھا۔

کراچی کے شہری حیران پریشان ہیں کہ اتنی جلدی کنکشن بحال ہو گئے تھے تو بجلی اتنے گھنٹے کیوں غائب رہی؟

شہریوں کا سوال ہے کہ نہ آندھی چلی، نہ بارش برسی، نہ گرمی کی غیر معمولی لہر آئی، پھر بھی شہر میں بجلی کا نظام کیسے بیٹھ گیا؟؟

تازہ ترین