• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ادھر بابوسر ٹاپ پر برف باری سے نشیبی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت برقرار ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے۔

خیبر پختون خوا میں سوات، مالا کنڈ سمیت متعدد جگہوں پر موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار ہے۔

آزاد کشمیر میں مظفر آباد، نکیال، باغ سمیت متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔

گلگت بلتستان میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے جس سے موسم ٹھنڈا اور خوش گوار ہے۔

تازہ ترین