دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 70 لاکھ 58 ہزار 99 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 34 لاکھ 68 ہزار 924 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 55 لاکھ 93 ہزار 475 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 406 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار 700 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 876 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار 333 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 58 لاکھ 7 ہزار 215 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 7 ہزار 56 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 71 ہزار 242 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 99 ہزار 296 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 65 لاکھ 30 ہزار 132 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 48 ہزار 291 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار 439 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 8 ہزار 526 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 93 ہزار 962 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 46 ہزار 71 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 51 لاکھ 78 ہزار 648 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 18 ہزار 125 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 92 ہزار 554 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 716 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 60 ہزار 446 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 153 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 88 ہزار 190 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا وائرس 87 ہزار 960 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 36 لاکھ 53 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 620 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 36 ہزار 453 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 237 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 847 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 973 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 826 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 552 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 62 ہزار 620 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 392 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 17 ہزار 681 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار 296 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 49 لاکھ 56 ہزار 853 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔