• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کا شہباز شریف کو پاکستان میں علاج کروانے کا مشورہ


پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے شہباز شریف کو پاکستان میں رہ کر علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ان کے آٹھ آپریشن ہوئے اور سب کے سب پاکستان میں ہوئے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان میں رہیں، یہاں ان کا بہترین علاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین ڈاکٹرز موجود ہیں، ان پر اعتماد کریں، نواز شریف جب ہمارے پاس آئے تو ٹھیک تھے۔

تازہ ترین