کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں 2 افراد کو لایا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے کانگو وائرس کے 2 مریضوں کو لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کے شبے میں لائے گئے افراد کا تعلق ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے مسلم باغ سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کے نمونے حاصل کر کے تشخیص کے لیے لیب بھجوا دیے ہیں۔