• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پاکستانی دیگر ممالک کی بہ نسبت زیادہ منظم اور متحرک ہیں، چوہدی سرور


‎پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دیگر ممالک کی بہ نسبت زیادہ منظم اور متحرک ہیں، امریکہ میں بسنے والے ہمارے کمیونٹی رہنما اگر مقامی سیاست میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو حکومتی سطح پر امریکی پالیسیوں کو تبدیل کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے آرلنگٹن میں پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک کی رہائش گاہ پر انکے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ کے موقع پر مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر میں جہاں بھی جاتا ہوں کمیونٹی کے لوگوں کو تلقین کرتا ہوں کہ آپ کا مقابلہ دنیا بھر میں دو کمیونٹی کے ساتھ ہے جسمیں ایک بھارت اور دوسری جوئیش کمیونٹی ہے اور اگر آپ نے ان کو اس مقابلے میں مات کر دیا تو آپ پھر ہر سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑسکتے ہیں اور جہاں جہاں بھی اس عمل کو ہماری کمونٹی نے فالو کیا ہے وہاں ہماری پاکستانی برادری ان سے بہت آگے چلی گئی ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں برطانیہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ برطانیہ میں انڈین اور جوئیش کمیونٹی کا اثر ہمارے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کا سربراہ اس وقت میرا بیٹا ہے اور وہ آپریشنل لیڈر بھی ہے اور وہ پہلا نان وائٹ ہے جو کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ منتخب ہوا ہے اور وہ پرو فلسطین بھی ہے۔

اس موقع پر میزبان پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے گورنر اور پاکستانی قونصل جنرل ابرار ہاشمی سمیت عمائدین شہر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے اس موقع پر مقامی کمیونٹی رہنماؤں سے کافی دیر تک بات چیت کی اور ان کو امریکی سیاسی عمل میں شامل ہونے کی بھرپور تلقین کی۔

تازہ ترین