لاہور(نمائندہ جنگ)راولپنڈی رنگ رودڈ سکینڈل کی رپورٹ مکمل کرکے حکام کو بھجوا ئی جا چکی ہے تاہم کارروائی کون کریگا؟فیصلہ نہ ہو سکا۔
پہلی مرتبہ ڈی ایم جی افسر نے اپنے ہی گروپ کے4 افسر وں کیخلاف رپورٹ دستخط کرکے بھجوائی، فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کیس نیب بھجوانے کی سفارش کرچکی، اب فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا پہلی مرتبہ ہے کہ کسی ڈی ایم جی افسر نے اپنے ہی گروپ کے چار ڈی ایم جی افسران جن میں سابق کمشنر محمد محمود، ڈی سی راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق ، ڈی سی اٹک علی عنا ن قمر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) شعیب اور پرونشل مینجمنٹ سروس کے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہر عباس شامل ہیں کے خلاف رپورٹ دستخط کرکےحکام کو بھجوائی ہو ۔