• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی بہاول پور ڈسٹرکٹ اور سٹی خواتین تنظیموں کی تقریب حلف برداری

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ساؤتھ پنجاب وومن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے بہاولپور میں ڈسٹرکٹ اور سٹی خواتین تنظیموں سے حلف لیا ، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ بہاولپور اور سٹی کی خواتین کی تنظیموں سے ملاقات کی، ان کو بہاولپور میں پارٹی کی تنظیم نو کے متعلق بریفنگ دی گئی،بعد ازاں ڈاکٹرروبینہ اخترنے ڈسٹرک وسٹی تنظیموں سے حلف برداری کی پروقار تقریب میں حلف لیا ،رشیدہ ذاکر ،جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ، ایڈوائزر عائشہ راؤاور میڈیا ایڈوائزر ہمراہ تھیں ،بہاولپور میں سنٹرل جوائنٹ سیکرٹری شہلااحسان، جوائنٹ سیکرٹری نوشین، ایڈوائزر فرح خان، مرکزی رہنما سمیرا اور عالیہ ملک عذراشیخ بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین