پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ماڈل حسنین لہری کے والد انتقال کرگئے۔
معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حسنین لہری کے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔
میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کھوجی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’حسنین لہری کے والد اب ہم نہیں رہے۔‘
اُنہوں نے حسنین لہری کے مداحوں اور دوستوں کو اُن کے والد کی نمازِ جنازہ کے اوقات سے بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ حسنین لہری پاکستان کے وہ واحد ماڈل ہیں کہ جو اب تک پانچ بار ’لکس اسٹائل ایوارڈ‘ اپنے نام کرچکے ہیں۔
حسنین لہری نے اپنا چوتھا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے چھوٹے مرحوم بھائی کے نام کیا تھا جو سال 2019ء میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔
دوسری جانب حسنین لہری نے سال 2014ء میں ماڈلنگ کی دُنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔