• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائرہ قتل کیس، ظاہر جدون نے اعتراف جرم کرلیا

مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ ماہرہ کو 3 مئی کی صبح قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظاہرجدون مقتولہ مائرہ کا دوست تھا اور وہ واردات کے بعد اسلام آباد فرار ہوگیا تھا۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون پہلے بھی قتل کے ایک مقدمے میں ملوث رہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ قتل کیس کی تفتیش آج ایک بار پھر تبدیل کی گئی تھی جس کے بعد کیس تفتیش سی آئی اے کینٹ سے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی اور تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا تھا۔

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا۔

مائرہ کے ساتھ رہائش پذیر دوست اقرا بھی پولیس حراست میں ہے اور اس نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا تھا۔

اقرا کا کہنا تھا کہ مائرہ نانی کے گھر جانا چاہتی تھی لیکن سجل کا اصرار تھا کہ وہ ڈیفنس میں ہی رہے۔

پولیس حراست میں موجود مائرہ کے سابقہ دوست سعد امیر بٹ نے بتایا کہ مائرہ سے پہلے دوستی تھی جو بعد میں ختم ہو گئی تھی کیونکہ مائرہ کا ظاہر جدون سے تعلق بن گیا تھا۔

سعد نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مائرہ نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی کوشش بھی کی تھی جبکہ میں نے اسے اغوا کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

تازہ ترین