• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائرہ قتل کیس ،مقتولہ کی دوست نے بیان ریکارڈ کرا دیا


لاہور میں مائرہ قتل کیس میں مقتولہ کی دوست اقرا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا، اقراء کا کہنا ہے کہ قتل کی رات مائرہ نے سجل اور علی نامی دوست کے ساتھ کئی گھنٹے گزارے اور لندن سے رانی نامی لڑکی سے کافی دیر فون پر باتیں کرتی رہی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ مائرہ کی دوست اقرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مائرہ نانی کے گھر جانا چاہتی تھی لیکن سجل کا اصرار تھا کہ وہ ڈیفنس میں ہی رہے، سجل اور ان کا مشترکہ دوست علی مائرہ کے پاس سے سحری کے وقت چلے گئے تھے.

ان کے جانے کے بعد ہم دونوں کافی دیر بیٹھے باتیں کرتے رہے، صبح 4 بجے میں سونے گئی تو مائرہ نے اپنا کمرہ لاک کر لیا۔

اقرا نے بتایا کہ قتل کی رات لندن سے رانی نامی لڑکی مائرہ سے کافی دیر فون پر باتیں کرتی رہی۔

پولیس کے مطابق جس گھر میں واردات ہوئی وہ اقرا نے کرائے پر لیا تھا ۔

جیو نیوز نے مکان کا کرایہ نامہ بھی حاصل کر لیا ہے، مائرہ اور اقرا اس گھر کی بالائی منزل پر الگ الگ کمروں میں رہتی تھیں۔

واضح رہے کہ مائرہ قتل کیس میں اقرا سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں، لندن پلٹ مائرہ کو3 مئی کو گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین