• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل قابل مذمت، قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پوری قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ساری اُمّہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی کٹ رہے ہیں اور مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، او آئی سی میں شامل حکمران جان بچاؤ کی فکر میں ہیں جبکہ عرب لیگ غفلت کی چادر اوڑھے بیٹھی ہے۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اتنا بے رحمی کا مظاہرہ کیا کہ چھوٹے چھوٹے بچے شہید کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی دلیری اور بہادری کو سلام کرتے ہیں، تمام تر جبر کے باوجود ہزاروں فلسطینی مسجد اقصٰی میں نماز پڑھتے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ ہم قرارداد مذمت پاس کرتے ہیں، اس سے آگے کوئی اقدام نہیں، اقوام متحدہ امریکا کی باندی بنی ہوئی ہے۔

انہون نے کہا کہ فلسطین کے بچے پکار رہے ہیں کہ ہے کوئی صلاح الدین ایوبی ہو لیکن موجودہ حکمرانوں میں کوئی ایوبی دکھائی نہیں دیتا۔

تازہ ترین