جنوبی بھارت میں مدھورائی سے بنگلور جانے والی پرواز میں شادی کرنے والے مصیبت میں پھنس گئے، حکام نے کوویڈ-19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کردیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کے ساتھ ان کے اہلِ خانہ بھی اس شادی میں موجود ہیں، جبکہ شادی کی تقریب مکمل روایات کے ساتھ ہوئی۔
مذکورہ پرائیوٹ جہاز اہلِ خانہ کے لیے اسی مقصد سے بک کروایا گیا تھا کہ اس میں دورانِ پرواز ہی ہوائی شادی ہوگی۔
ویڈیوز سامنے آنے کے بعد حکام حرکت میں آئے ایوی ایشن ریگولیٹر سے اس کی رپورٹ طلب کرلی۔
اسی طرح اس پرواز کے عملے سے انکوائری کرنے کے لیے اسے عارضی طور پر معطل کردیا۔