سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1157 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 71 ہوگئی ہے۔
ریاض سے وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 264 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 987 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور کورونا کے ایکٹیو کیسز 9 ہزار 130 ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے 1334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔