برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے، لندن سے برطانوی محکمہ صحت نے بتایا کہ وبا کے آغاز سے اب تک مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 724 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 2439 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے کہا کہ 3 کروڑ 80 لاکھ افراد کو پہلی اور 2 کروڑ 28 لاکھ افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔