• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں تعلیمی سلسلہ بحال

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع اور پنجاب میں حافظ آباد، چونیاں، وہاڑی اور دیگر شہروں میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔

ان علاقوں میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق ان علاقوں میں کورونا مثبت کیس کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔

ادھر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ طلبہ و اساتذہ کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اسکولوں کو کھلا رکھنے کے لئے تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن ہی واحد راستہ ہے۔

تازہ ترین