• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ایف سی اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، بچے سمیت 4 راہگیر زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)قمبرانی روڈ بشیر چو ک کے قریب ایف سی موٹرسائیکل  گشت کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش ٗ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بچے سمیت چار راہگیرمزدور زخمی ہو گئے جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئےاہلکار موٹر سائیکلوں پرگشت کر رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، گورنرٗ وزیر اعلیٰ ٗ صوبائی وزرا نے بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئےقانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے فوری اور بروقت اقدامات اٹھائیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے قمبرانی روڈپر بشیر چوک کے قریب روڈ ڈیوائیڈرپر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا گزشتہ روز دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ایف سی اہلکارقمبرانی روڈ پر معمول کا گشت کر رہے تھے وہ جیسے ہی قریب سے گزرے بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں راہگیر بچے بلال احمد ولداسحاق ٗ تین مزدور نظام الدین ولد جمعہ خان ٗ حافظ گل ولد عبدالرحمٰن ٗ نجیب اللہ ولد عبداللہ زخمی ہو گئے جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں نے ایک کلو دھماکہ خیز مواد ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا ۔

تازہ ترین