اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ،درخواست گزار رئیس احسن عابد ایڈووکیٹ نے سوموار کے روز دائر کی گئی متفرق درخواست میں عدالت سے کیس کی سماعت 31 مئی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کئے جانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ کیس سے بنیادی عوامی حقوق وابسطہ ہیں،یاد رہے کہ درخواست گزار نے اسی مقدمہ میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔