کوئٹہ (پ ر)بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ کے کانفرنس ہال میں گزشتہ دنوں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن وایپکا بی ایم سی یونٹ کےدرمیان گزشتہ دنوں رونما ہونے والے ایک ناخوش گوارواقعہ کا تصفیہ کرا دیا گیا۔ مسئلے کے حل کے سلسلے میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کے صدر حاجی شفاء مینگل اور سول ہسپتال کے اکائونٹس آفیسر حاجی محمدخیر نے دونوں تنظیموں کے دوستوں سے رابطے میں تھے اور معاملے کو افہام وتفہیم کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرتے رہےجبکہ دونوں تنظیموں کہ ذمہ داران نے بھی مکمل اختیارات پیرا میڈیکس سول ہسپتال کے صدر حاجی شفاء مینگل اور اکائونٹ افسرحاجی محمد خیرکو دیئے تھے اور انہونے ثالثی کا کردار ادا کر کے دونوں تنظیموں کو بی ایم سی ہسپتال کے کانفرنس ہال بٹھاکر تنظیمی اصولوں وقبائلی رسم رواج کے مطابق مسئلہ حل کرادیا ۔ اس موقع پر ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر کمالان گچکی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر رشید جمالی ینگ ڈاکٹرز کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمالک کاکڑ ڈاکٹر طاہر مندوخیل ڈاکٹر ارسلان نوتکانی و سول ہسپتال کے ذمہ دارڈاکٹر رحیم بابراور ایپکا کے صدر حضرت علی کاکڑ، عنایت بنگلزئی عبدالرحیم ہدایت لانگو ودیگر ذمہ داران بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔