• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ڈکیتی میں مزاحمت اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 3 ملزمان سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق قائدِآباد کے علاقے گلستان سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 55 سالہ نیک زادہ زخمی ہو گیا۔

نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایم میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم گل بہار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں عبداللّٰہ موڑ پر واقع پٹرول پمپ پر پیٹرول لینے آنے والے افراد نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 4 سالہ عبدالباری اور 50 سالہ نظام الدین شامل ہیں۔

لانڈھی 89 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کامران کے ساتھی کو بھی پولیس نے کچھ دیر بعد مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

تازہ ترین