• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں سزا ہوئی ہی نہیں: فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی اپیل کی سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 11، جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا سنائی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔

فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ آپ کے ظاہری اثاثے لندن میں اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے، جب اثاثے ایسی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو کیسے یہ جائیداد خریدی؟

تازہ ترین