• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا اپوزیشن رہنماؤں کیلئے عشائیہ

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں گزشتہ شب عشائیہ دیا ہے۔

شہباز شریف کے عشائیے میں بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف نے اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش کی۔

عشائیے میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کے وفد نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہیں کی۔

اس حوالے سے نون لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ اپوزیشن کی صف بندی کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اگر عشائیے میں شریک ہوتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔

تازہ ترین