پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے جڑے تمام افراد کے آج ویزے ملنے کے لیے پر امید ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریول پلان مکمل ہونے پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری ہوگا، مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں موجود افراد کا کل خصوصی طیارے سے ابوظہبی جانے کا پلان ہے۔
لاہور میں موجود کرکٹرز، کوچنگ اسٹاف، میچ آفیشلز اور بورڈ آفیشلز کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔