• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے، پروفیسر طاہر یعقوب

ڈائریکٹر مائیکرو بیالوجی ویٹرنری یونیورسٹی پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے ٹرائل ویکسین کا تجربہ خرگوش اور بندر پر کیا جائے گا، پہلےتجربہ خرگوش پر ہوگا،21دن بعد دوسری ڈوز لگائی جائےگی۔

پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ خرگوش اور بندر کو ویکسین لگنے کے بعد اینٹی باڈیز کا جائزہ لیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ٹرائل کے بعدانسانوں پر ٹرائل کیا جائےگا۔

تازہ ترین