• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی،اسد عمر


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 67 ہزار  953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد ویکسینیشن کے لیے ویکسین سینٹر جائیں۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ جن افراد کو دوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لیے جائیں۔

تازہ ترین