• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے متعلق سمری منظور کرلی

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے متعلق سمری منظور کرلی، ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے سے متعلق ریوو کمیٹی کو معاملہ بھیجا جائے گا۔

وفاقی کابینہ میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اوتر افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دے دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ملک معاشی سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا گیا، الیکشن کمیشن اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف کارروائی سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب اور بار کونسل کے انتخابات کو الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے ذریعے کرانے کی سہولت دیں گے، الیکشن کمیشن 85 لاکھ بیرون ملک تارکین وطن پاکستانیوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کورونا سے نمٹنے کےلیے بوسنیا کی امداد، این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی عارضی تقرری، حیسکو کے سی ای او کی تقرری اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے 29 اپریل کے فیصلوں کی توثیق جبکہ پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری مؤخر کردی۔

سی پیک سے متعلق چینی باشندوں کو ویزے کے لیے خصوصی طریقے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چینی باشندوں کو دو سال کے لیے ورک انٹری ویزا 48 گھنٹے میں دیا جائے گا، سی پیک سے متعلق درخواستوں کے لیے الگ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین