• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کا بیان مضحکہ خیز ہے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ خاقان عباسی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں وہ کام کیسے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے بیان پہلے داغ دیا ویسے تو آپ لوگ حالت صدمہ میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ویسے مریم بی بی کی نابالغ لیڈرشپ میں آپ لوگ ہوش و حواس اڑا بیٹھے ہیں۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن چوری کرنے کا نیا ذریعہ ہیں۔

تازہ ترین