• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتخابی التوا کو ناممکن قرار دیدیا


وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی کرنے کا کہا ہے۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جب کورونا کی صورت حال میں پاکستان میں ضمنی انتخابات ہوچکے ہیں تو آزاد کشمیر میں الیکشن کا التوا ممکن ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت پر لازم ہے کہ 1957 کی قرار داد کی خلاف ورزی نہ کریں۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ کشمیر کا حل وزیر خارجہ کے پاس نہیں وہ بیانات دیتے ہوئے احتیاط کیا کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کو پتا ہی نہیں ہے کہ آزاد کشمیر کا اپنا الیکشن کمیشن ہے، ان کا اختیار نہیں کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا تجربہ کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ بنی گالہ کے بند کمرے میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج نہیں بنائے جا سکتے۔

تازہ ترین