تحریک انصاف کے سابق ایم این اے انجینئر حامد الحق کا ایک اور ایڈونچر سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی کے حامد الحق صرف شرط جتنے کے لیے ہرن کے پنجرے میں گھس گئے۔
انہوں نے پنجرے میں بھاگتے ہرنوں میں سے ایک کو پکڑکر 5 ہزار روپے کی شرط جیت لی۔
یاد رہے کہ وہ اس سے قبل صرف 1 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے بل بورڈ کے کھمبے پر بھی چڑھ چکے ہیں۔
ہرن کو پکڑنے سے قبل ان کی کھمبے پر چڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔