• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے اسٹاف کیڈر ملازمین کو ترقی دینے کی منظوری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کئی سال سے ترقی کے منتظر اسٹاف کیڈر ملازمین کو ترقی دینے کے لیے منظوری دے دی گئی۔ 

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے اسٹاف کیڈر ملازمین کو ترقی دینے کی منظوری دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 110 اسٹاف کیڈر ملازمین کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی جائیں گی۔ 

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایچ آر نے ملازمین کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹاف کیڈر ملازمین کو اسٹاف گروپ 5 سے 6 میں ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے ملازمین کا تعلق شعبہ فائر، کمیونیکیشن، اکاؤنٹس، الیکٹرونکس اور ایچ آر سے ہے۔

تازہ ترین