پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پہلے لگتا تھا کہ اسرائیل کا قبضہ صرف غزہ پر ہے۔ اب پتا چل گیا ہے کہ اسرائیل کا قبضہ غزہ پر نہیں ہے بلکہ مسلم ملکوں پر ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی سینیٹر نے کہا کہ فلسطینیوں کی ایک نسل ختم ہوگئی لیکن امت مسلمہ اور قیادت خاموش ہے۔
پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ حقیقت ہے کہ بچوں کے جنازے سب سے بھاری ہوتے ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہمیں اس وقت کا انتظار کرنا ہوگا جب فلسطین کے بچوں کے کفن ختم ہوجائیں گے؟
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امت مسلمہ اور قیادت خاموش رہی اور فلسطین کی ایک نسل ختم ہو گئی۔